Live Updates

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں تاجر کم منافع کما کر زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمٹیں ‘چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران

ہفتہ 19 مئی 2018 22:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں تاجر کم منافع کما کر زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمٹیں ۔رمضان المبارک کا مقدس مہینہ خداوند کریم کی طرف سے مسلمانوں کے لیے ایک عظم تحفہ ہے ۔بابرکت مہنیے میں کاروبار کا آغاز باعث برکت ہے ۔

روزے داروں کی افطاری بڑا ثواب ہے ۔ہمیں اپنے ارد گرد ایسے افراد جو غریب اور مساکین ہیں اُن کی سحری اور افطاری کا بندوبست کر کے اس بابرکت ماہ میں خداوندکریم کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے ۔تاجر برادری رمضان پیکچ کا آغاز کر کے غریب لوگوں کو اس مقدس مینیے میں ریلف دیں اور اللہ تعالی کو راضی کریں ۔

(جاری ہے)

تاجر برادری کے حقوق کے لیے ہم نے ہر فورم پر جہدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔

پیرے شاہ غازی مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہو کر اُن کے مسائل کے حل کی آواز ہم نے ماضی میں بھی بلند کی اور آئندہ بھی پیرے شاہ غازی مارکیٹ کے تاجروں کو کھبی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیرے شاہ غازی مارکیٹ میں کاروباری سنٹر رضوان گارمنٹس کے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انجمن تاجران پیرے شاہ غازی مارکیٹ کے صدر خلیل احمد غازی ،نائب صدر شیخ عبداللہ ،شیخ خورشید ،راشد محمود ،راجہ ارشد ،منیر حسین ،جمیل الرحمن کے علاوہ درجنوں تاجروں نے چوہدری محمد نعیم اور اُن کے ہمراہ محمد فاروق چوہان ،چوہدری شوکت محمود کا بھرپور استقبال کیا ۔

میزبان ارشد محمود نے کہا کہ رمضان المبارک میں کاروبار کا آغاز باعث برکت ہے چوہدری محمد نعیم درویش صفت انسان ہیں اور تاجروں کے ہر دلعیز لیڈر ہیں ۔ہم سب ان کی قیادت میں متحدومنظم ہیں ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات