وادی نیلم‘ لیسوا کے دیہی علاقوں میںجنگلات رقبہ پر ہزاروں کنال نوتوڑ رقبہ تیار ‘کئی درجنوں رہائشی مکانات تیار

ہفتہ 19 مئی 2018 22:23

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) وادی نیلم، لیسوا کے دیہی علاقوں میںجنگلات رقبہ پر ہزاروں کنال نوتوڑ رقبہ تیار کرلیا، کئی درجنوں رہائشی مکانات تیار ، وادی نیلم، محکمہ جنگلات نیلم سفید ہاتھی کا روپ دھار گیا، بیٹ گارڈ سے لیکر ناظم جنگلات تک کرپشن میں لت پت، نوتوڑ رقبہ جات کیخلاف احتساب بیورو کی کارروائی محکمہ جنگلات نے فی کس 10 ہزا ر وصول کرکے ناکام بنادی ، لیسوا کائیاں چوہاہ ، ناڑ ، پرانا گراں ، بیکڑی ، موری میں ہزاروں کنال اراضی جنگلات کی ملی بھگت تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قابضین نے رہائشی مکانات سمیت کھیت بناڈالے ، محکمہ جنگلات نے جنگل حدود کو چیٹل میدان میں تبدیل کردیا۔ تفصیلا تکے مطابق وادی نیلم کے علاقہ لیسوا کے گردونواح میں محکمہ جنگلات کی ماکیتی اراضی پر بیٹ گارڈ نے فی فرد سے 10 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے احتساب بیورو کی مسمارگی کارروائی روک کرجنگل کو چیٹل میدان بنانے کی سہی مکمل کرلی ہے ۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار چیف سیکرٹری ، چیئرمین احتساب بیورو ، ناظم اعلیٰ جنگلات ، سیکرٹری جنگلات سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے کہ فوری طور پر مذکورہ علاقوں میں کی جانیوالی نوتوڑ مسمار کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :