اسلام آباد بین الاقوامی سفیر برائے یوتھ عمار اکبر چوھدری کو اسلام آباد یونیورسٹی میں ایوارڈ سے نوازدیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) اسلام آباد بین الاقوامی سفیر برائے یوتھ عمار اکبر چوھدری کو اسلام آباد یونیورسٹی میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہیں یہ ایوارڈ نیسنل سیکورٹی ایڈوائزر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے دیا جبکہ چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے اکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل عمار اکبر چوھدری نے پاکستان کے مضبوط دفاع اور معیشت کے بارے میں اسلام آباد یونیورسٹی میں منعقدہ ایک سینمار میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کیا عمار اکبر نے دوران خطاب کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے چونکہ افواج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات اور چلینچز کا نہ صرف ادارک ہے بلکہ افواج پاکستان ان چلیجز سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت بھی رکھتی ہیں افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی سے دہشت گردی کی جنگ میں خطے میں امن وامان بحال کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں دوسرے ممالک کے لئے امن کی بحالی کے لئے ایک رول ماڈل ہیں ۔

(جاری ہے)

چوھدری عمار اکبر کا تعلق آزاد کشمیر کی تحصیل ڈڈیال سے ہے اور وہ سابق وزیر حکومت آزادکشمیر چوھدری یوسف کے نواسے ہیں ا ور پاکستان کے دفاع اور معاشی امور پر گہری دسترس رکھتے ہیں وہ پاکستان کے دفاع اور معاشی ترقی کے امور پر بحثیت مبصر ایک مثبت اور پروگریسو کردار ادا کر رہے ہیں وہ اپنے دور طالبعلمی میں اکسفورڈ یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین سے بھی منسلک رہ چکے ہیں اور مستقبل میں پاکستان کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کے موضوع پر ایک سیمنار منعقد کرنا چاہتے ہیں تاکہ افواج پاکستان کے بارے میں دنیا کو بتایا جائے کہ امن کی بحالی کیلئے پاکستان کی افواج کا کردار کیا رہا ہے اور اس نے اس جنگ میں کس قدر قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :