نواز شریف اپنی ڈوبتی نائو کو بچانے کیلئے پاکستان کی سلامتی وخودمختاری تک دائو پر لگانے کو تیار ہیں

پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل کی نواز شریف کے انٹرویو کی شدید مذمت

ہفتہ مئی 22:25

بریڈ فورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل نے نواز شریف کے انٹرویو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف اپنی ڈوبتی نائو کو بچانے کے لئے پاکستان کی سلامتی وخودمختاری تک دائو پر لگانے کو تیار ہیں۔لیکن پیپلز پارٹی کے جیالے پاکستان کے تخفظ کے لئے موجود ہیں اور وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے 2018کے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے حکو مت قائم کرے گی اور پیپلز پارٹی برطانیہ کے کارکن الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے پاکستان جائیں گے اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔انہوںنے کہا کہ چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے امید کی کرن ہیں۔

تحریک انصاف اور ن لیگ اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیںلیکن دونوں جماعتوں کو زلت ورسوائی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئیگا۔۔پاکستان کا مستقبل پیپلز پارٹی سے وابسطہ ہے اور انشاء الله بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی انتخابی معرکہ مارے گی اور پاکستان کے وزیر اعظم سمیت پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی ایک جیالا ہو گا۔