Live Updates

حکومت سرکاری ملازمین کو نکالنے کی پالیسی سے گریز کرے ‘آزاد کشمیر کے تمام ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین کو سالانہ بجٹ میں مستقل کیا جائے ‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جس رفاتر سے ادارے ختم کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ ریاستی انفراسٹرکچر کیلئے انتہائی خطرناک ہے‘ وادی نیلم کے سرکاری ملازمین کو ہارڈ ایریا الائونس نہ دینازیادتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار قاضی محمد اسرائیل کی بات چیت

ہفتہ 19 مئی 2018 22:25

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ُپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کو نکالنے کی پالیسی سے گریز کرے آزاد کشمیر کے تمام ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین کو سالانہ بجٹ میں مستقل کیا جائے مسلم لیگ ن کی حکومت نے جس رفاتر سے ادارے ختم کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ ریاستی انفراسٹکچر کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

وادی نیلم کے سرکاری ملازمین کو ہارڈ ایریا الائونس نہ دینازیادتی ہے۔ شاہ غلام قادر اپنے بیرون ملک دوروں پر تو کروڑوں کے اخراجات کر کے آجاتا ہے۔ لیکن نیلم کے ملازمین کو ہارڈ ایریا لائونس کے لے لئے پانچ کروڑ روپے نہیں بنتے ہیں۔ سپیکر اسمبلی نے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے اور سہانے خواب دکھا کر ووٹ تو لئے تھے لیکن اب موصوف مکاری کے سن صفر کے منصوبہ جات پر اپنی تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عوام اس کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں۔ موصوف نے عوام میں مقامی سیاستدانوں کے خلاف جو نفرت بوئی تھی ان وہ خود اس کا شکار ہو گیا ہے میرٹ کی دھجیان اڑائی جا رہی ہیں جھوٹ منافقت کے ریکارڈ موصوف نے توڑ دئیے ہیں۔ تحریک انصاف پاکستان میں حکومت بناتے ہی کڑے احتساب کا عمل شروع کر رہی ہے۔احتساب کا عمل آزادکشمیر سے شروع کریں گے نوکروڑ لوکل گورنمنٹ کی سکیموں اور پائپوں کی کمیشن سمیت کشمیر کونسل کے چار ارب روپے کرپٹ اور بدعنوان حکومت کے پیٹ کاٹ کر وصول کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات