Live Updates

نگران وزیراعظم کون ہوگا، آصف زرداری نے ناقابل یقین سرپرائز دے دیا

پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:25

نگران وزیراعظم کون ہوگا، آصف زرداری نے ناقابل یقین سرپرائز دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) موجودہ حکومت کی آئینی مدت اکتیس مئی کو پوری ہو رہی ہے جس میں دو ہفتوں کا وقفہ رہ گیا ہے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے نگران وزیر اعظم کے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کے نام تجویز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کون ہوگا پیپلز پارٹی نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے سے لانے کے لئے کوشاںپیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد ناموں کو حتمی شکل دے دیہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارٹی نے فاٹا سے انجینئر شوکت اللہ کا نام نگران وزیراعظم کیلئے تجویز کر دیاشوکت اللہ کانام آصفززرداری نے تجویز کیاہے ، انجیئر شوکت اللہ کے خاندانی ذرائع نے بھی نام تجویز کئے جانے کی تصدیق کردی ہے ،انجینئر شوکت اللہ سابق گورنر کے پی کے اور ایم این اے بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے پارٹی قیادت سے کہا گیا ہے اگر حکومت انجنئیر شوکت اللہ کے نام کے نام پر متفق نہیں ہوتی تو دوسرے آپشن کے طور پر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا نام بھی حکومت کو پیش کر کے اس کی بطور نگران وزیر اعظم منظوری لی جائے ۔

اس بارے مین کہا جا رہاہے ہے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ان دونوں ناموں کی منظوری کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو بھی اعتماد مین لیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات