شاہدرہ میں ڈولفن اہلکاروں نے قصائی کو مردہ جانور کی کھال اتارتے دھر لیا، ملزم کے قبضے سے مردار گوشت بھی برآمد کر لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) شاہدرہ میں ڈولفن اہلکاروں نے قصائی کو مردہ جانور کی کھال اتارتے دھر لیا، ملزم کے قبضے سے مردار گوشت بھی برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی مجاہد ندیم کھوکھر کے مطابق ڈولفن فورس نے شاہدرہ کے علاقے شاہ جمیل پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قصائی کو مردہ جانور کی کھال اتارتے دھر لیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیںڈولفن اہلکاروں نے ملزم کو شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مردار گوشت قبضہ میں لے کر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :