سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش‘ لینڈ مافیا کے دو دھڑوں کے مابین لڑائی، پولیس کا موقع پر پہنچ کر لاٹھی چارج

حکومتی پشت پناہی کی وجہ سے قانونی کاروائی کی بجائے مجرمان کو چھوڑ دیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:27

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش، لینڈ مافیا کے دو دھڑوں کے مابین لڑائی، پولیس کا موقع پر پہنچ کر لاٹھی چارج۔ حکومتی پشت پناہی کی وجہ سے قانونی کاروائی کے بجائے مجرمان کو چھوڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام ڈی ایچ کیو سے ملحق سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے لئے لینڈ مافیا کے دو گروپوں کے درمیان تصادم شروع ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لینڈ مافیاکے گروہ پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے تھانہ پولیس آٹھمقام منتقل کیا ہے۔

سرکاری زمین پر عادل وحید و دیگر تجاوزات کر رہے تھے کہ دوسرے گروہ نے آکر لڑائی جھگڑا شروع کیا تصادم میں دو افراد عادل خان اور عادل وحید زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی امداد کے بعد انھیں ڈسچارج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس نے امن امان کو قائم رکھنے کے لیپولیس نے موقع پر پہنچ کر تجاوزات کرنے والے افراد جن میں سرکاری ملازمین فاروق بٹ محکمہ تعلیم،الیاس بٹ گارڈ محکمہ جنگلات، رفیع بٹ، بھی مافیا تجاوزات کرنے میں مصروف تھے کے پولیس نے لاٹھی چارج کر کے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا لیکن حکومتکی پشت پناہی کی وجہ سے مجرمان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی ہے۔ زمین کو سپرداری پر دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :