اختیارات کا ناجائز استعمال، ڈی سی او نیلم نے کیبل نیٹ ورک زبانی حکم پربند کروا دیا

ضلعی ہیڈکواٹر میں عوام ٹی چینل کی نشریات دیکھنے سے محروم

ہفتہ 19 مئی 2018 22:27

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) اختیارات کا ناجائز استعمال، ڈی سی او نیلم نے کیبل نیٹ ورک زبانی حکم پربند کروا دیا۔ ضلعی ہیڈکواٹر میں عوام ٹی چینل کی نشریات دیکھنے سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او نیلم راجہ شاہد محمود نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کیبل نیٹ ورک کو زبانی حکم پر بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ناظرین ٹی وی چینل کی نشریات پچھلے تین روز سے دیکھنے سے محروم ہیں۔

کیبل نیٹکے منیجر ساجد اآزاد نے بتایا کہ ڈی سی او نے اپنے نئے دفتر کے لئے مفت کنکشن لگانے کا کہا تھا انکار پر چپڑاسی بیجھ کر زبانی حکم پر کیبل کی سروس بند کروا دی ہے۔ ڈی سی راجہ شاہد محمود نے اپنے موقف میں بتایا کہ وہ میرے دفتر آئیں قانون کے مطابق کیبل سروس بحال کر دی جائے گی۔عوامی حلقوں نے ڈی سی او کے غیر اخلاقی اقدام پر وزیر اعظم سے نوٹس لینے اور فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔