رمضان المبارک میں بجلی کی طلب بڑھتے ہی شارٹ فال میں بھی مزید اضافہ، چونتیس سو میگاواٹ ہوگیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) رمضان المبارک میں بجلی کی طلب بڑھتے ہی شارٹ فال میں بھی مزید اضافہ ہوگیا۔ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چونتیس سو میگاواٹ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان البارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے گزشتہ روز ملک میں بجلی کا شارٹ فال اٹھائیس سو میگاواٹ تھا جو بڑھ کر تین ہزار چارسومیگاواٹ ہوگیا۔

بجلی کی طلب اکیس ہزار آٹھ سو میگاواٹ جبکہ پیداوار اٹھارہ ہزار چارسو میگاواٹ ہے۔ہائیڈل ذرائع سے چارہزار دو سو میگاواٹ جبکہ تھرمل سے تین ہزار میگاواٹ پیداوار بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھر گیارہ ہزار دوسو میگاواٹ پیدا کر رہے ہیں۔شارٹ فال میں اضافے کے باعث ملک بھر میں دو سے آٹھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔