مدینہ منورہ،خرابی لفٹ کے باعث 3گھنٹے مریض آہ و فغان کرتے رہے

ہفتہ 19 مئی 2018 22:37

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء)مدینہ منورہ کے کنگ فہد اسپتال میں لفٹ خراب ہونے کے باعث مریض 3گھنٹے تک اہ و فغان کرتے رہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کے کنگ فہد اسپتال میں لفٹ خراب ہونے پر اسپتال سے رجوع کرنے والے 3گھنٹے تک پریشانی کا شکار رہے۔ ان میں خواتین، بچے ، بوڑھے اور ذیابیطس کے مریض شامل تھے۔ کنگ فہد اسپتال کی انتظامیہ نے جمعہ کو اعلایمیہ جاری کرکے اسپتال آنے والوں سے معذرت کی اور اطمینان دلایا کہ اصلاح ومرمت کرنے والے ادارے کے ذمہ داران کو طلب کرکے تنبیہ کردی گئی ہے اور لفٹ پہلی فرصت میں موثر ہوجائیگی۔