یمن ،کتاف پر یمنی پرچم لہرا دیا گیا،سرکاری مشینری الملاجم کو باغیوں سے نجات دلانے کے قریب

ہفتہ 19 مئی 2018 22:37

کتاف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) یمن کے ضلع کتاف پر یمنی پرچم لہرا دیا گیا،سرکاری مشینری الملاجم کو بھی حوثی باغیوں سے نجات دلانے کے قریب پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ کے کتاف ضلع میں آزاد کرائی جانے والی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت یمنی فوج کی پیش قدمی کے بعد سامنے آئی جس میں اسے عرب اتحاد کی معاونت حاصل رہی۔

یمنی فوج نے جمعے کے روز کتاف ضلع کے علاقے العطفین پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس کے علاوہ صعدہ صوبے میں پہاڑی سلسلے اور الفرع نامی گاں کو بھی آزاد کرا لیا گیا۔ ساتھ ہی کتاف ضلع کے وسط سے باغی ملیشیا کے لیے آنے والی امداد اور کمک کا راستہ بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ادھر یمنی ذرائع ابلاغ نے سرکاری فوج میں عسکری کمانڈر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج البیضا صوبے کے ضلع پر کنٹرول حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ وہاں موجود باغی ملیشیا کے عناصر ہتھیار ڈال دیں گے۔ اس سے قبل یمنی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے القرحا اور البان کے پہاڑی سلسلے پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔مذکورہ کمانڈر نے باور کرایا کہ یمنی فوج کی الملاجم کی جانب پیش قدمی اور کتاف ضلع کے وسط سے آنے والی کمک کی سپلائی لائن منقطع ہونے کے سبب حوثی ملیشیا روز بروز ڈھیر ہوتی جا رہی ہے۔زمینی ذرائع کے مطابق میجر جنرل طارق صالح کے زیر قیادت ریپبلکن گارڈز بریگیڈز کے یونٹس الحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا میں چار تزویراتی ٹھکانوں پر حملہ کرنے میں کامیاب رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج التحیتا ضلع پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :