چینی صدر کے کیوبا اور میکسیکو کے صدور کے نام تعزیتی پیغامات

ہفتہ مئی 22:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ، کیوبا اور میکسیکو کے رہنمائوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ اپنی ،اپنے ملک اور عوام کی طرف سے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیوبا کے رہنمائوں کا راہول کاسترو،کمیونسٹ پارٹی کیوبا کے سیکرٹری اول ، سٹیٹ کونسل کے صدر اور کابینہ کونسل کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں ہوائی جہاز کے حادثے میں 100سے زیادہ جانوں کے نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے ۔

میکسیکو کے صدر پینانیٹوکے نام اپنے الگ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ مرنے والوں کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں ،امید ہے کہ میکسیکو کے عوام اس دکھ پر قابو پا لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :