چین روس تعلقات نے ہر شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں

روس کے نومنتخب وزیرخارجہ کے نام چینی وزیرخاجہ کا تہنیتی پیغام

ہفتہ 19 مئی 2018 22:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) چینی سٹیٹ کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ژی نے سرگئی لاروف کو روس کا نیا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی قیادت میں چین روس جامع حکمت عملی شراکت داری تعاون فروغ پا کر اعلیٰ سطح پر پہنچ چکا ہے اور اس نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

انہوں نے روسی وزیرخارجہ کے ساتھ طے پانے والے اتفاق رائے کے تحت کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تاکہ دوطرفہ سیاسی اور اہم دوطرفہ اعتماد پر مبنی اعتماد کو ہر شعبے میں مزید فروغ دیا جا سکے اور نئے دور میں چین اور روس کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :