سنگاپور میں چینی ثقافتی پروگرام کا افتتاح

پروگرام تین ہفتے جاری رہیگا، موسیقی اور دیگر تفریحی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے

ہفتہ 19 مئی 2018 22:37

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) سنگاپور چینی ثقافتی مرکز کے تحت ثقافتی پروگرام کا گزشتہ روز یہاں افتتاح کیا گیا جس میں مزاحیہ آئٹم پیش کئے ۔

(جاری ہے)

سنگاپور کے وزیر برائے ثقافت گریس فو نے بھی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں چینی ثقافت کے بارے میں نمایاں پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔ثقافتی پروگرام میں موسیقی اور دیگر تفریحی پروگرام بھی سامعین کی دلچسپی کیلئے پیش کئے جائیں گے ۔ان میں بھی لوکل تھیٹر بھی اپنی شاندار پرفارمنس پیش کریگا ۔ یہ ثقافتی پروگرام تین ہفتے جاری رہے گا جس میں ثقافتی پرفارمنس ،ورکشاپ ،سیمیناراور نمائش بھی شامل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :