Live Updates

اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی، شہباز شریف

جن لوگوں اور افسروں نے اچھا کام کیا ہے انہیں شاباشی ملنی چاہیے، ہم نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں، وزیراعلی پنجاب کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 19 مئی 2018 22:39

اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی، شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بد دلی پھیلے گی،جن لوگوں اور افسروں نے اچھا کام کیا ہے انہیں شاباشی ملنی چاہیے، ہم نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی،اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے لیکن جن لوگوں اور افسروں نے اچھا کام کیا ہے انہیں شاباشی ملنی چاہیے کیوں کہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف بے بنیاد الزامات لگائے اور جھوٹ کی سیاست کی جب کہ ہم نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں۔اس سے قبل شہباز شریف نیب کی جانب سے پنجاب میں کی جانے والی کارروائیوں پر تنقید کرچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات