نقیب اللہ محسود قتل کیس میں رائو انوار سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش

میرا موکل موقع واردات پر موجود نہیں تھا اور نہ ہی جے آئی ٹی میں ان کا کوئی ذکر ہے،وکیل صفائی ملزم کی درخواست پر عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیاپر سرکاری وکیل کا نوٹس وصول کرنے سے انکار مقدمہ سے منسلک سرکاری وکیل علی رضا کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں اس لیے وہ خوف زدہ ہیں،سرکاری وکلاء

ہفتہ 19 مئی 2018 22:39

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں رائو انوار سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں رائو انوار سمیت دیگر ملزمان کو پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا ،عدالت میں تفتیش افسر نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر مشتمل سی ڈی اور دیگر شواہد پیش کردیے،مقدمے میںشریک سابق ڈی ایس پی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی،ہفتے کو سماعت کے موقع پر وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل موقع واردات پر موجود نہیں تھا اور نہ ہی جے آئی ٹی میں میرے موکل کا کوئی ذکر ہے ،عدالت نے ملزم کی درخواست پر سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیے سرکاری وکیل نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا ،سرکاری وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ سے منسلک سرکاری وکیل علی رضا کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں وہ مقدمہ کی مزید پیروی سے بھی خوف زدہ ہیں، عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمہ سے منسلک مزید شواہد اور سی سی ٹی وی کی مزید کاپی پیش کرنیکا حکم دیتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی واضح رہے رائو انوار کو مقدمہ سے جڑے دیگر ملزموں سے الگ لایا جاتا ہے رائو انوار کو جیل حکام کی جانب سے ملزم کے طور پر نہیں پیش کیا جاتا وہ اپنے طریقہ سے عدالت میں بغیر ہتھکڑی اور ملزم شناخت جیکٹ پہننے سے بھی قاصر ہے۔