سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ، روف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش

آتشزدگی کے بعد جن جھلسی ہوئی لاشوں کو ہسپتال لایا گیا بیشتر کی شناخت نا ممکن تھی، گواہ ڈاکٹرز کے بیان قلم بند مزید سرکاری گواہان طلب ،سماعت30 مئی تک ملتوی ، واضح رہے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے پیشترملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں

ہفتہ 19 مئی 2018 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) سینٹرل جیل کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ایم کیوایم رہنما روف صدیقی، رحمان بھولا زبیر چریا سمیت دیگر ملزمان کی پیشی ،عدالت میں ملزمان کیخلاف گواہن ڈاکٹرزنے بیان قلمبند کرایا ڈاکٹرز نے موقف اختیار کیا کہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کے بعد جھلسی ہوئی لاشوں کو ہسپتال لایا گیا بیشترلاشوں کی شناخت نا ممکن تھی عدالت نے ڈاکٹرز کے بیان قلمبند ہونے پر مزید سرکاری گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت30 مئی تک ملتوئی کردی واضع رہے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں۔