ٹاور روڈ پر بجلی شارٹ سرکٹ سے جنرل اسٹور خاک کا ڈھیر بن گیا، غریب دکاندار نے حکومت سے امداد کی اپیل کردی

ہفتہ 19 مئی 2018 22:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ٹاور روڈ پر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے جنرل اسٹورکی دوکان خاک کا ڈھیر بن گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے ٹاور روڈ پر واقع کوہ نور جنرل اسٹورکی دوکان پر ہفتہ کی صبح بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے نتیجے میں دودکان میں پڑا سامان خاک کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا دوکاندار علی بخش کے مطابق لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے ،غریب ہوں امداد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :