جیکب آباد ،سٹی ٹو فیڈر میں فنی خرابی 9گھنٹے کا طویل بجلی بریک ڈائون ،گرمی سے روزیدار بلبلا اٹھے

ہفتہ 19 مئی 2018 22:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) جیکب آباد کے سٹی ٹو فیڈر میں فنی خرابی صبح سے بجلی بند 9گھنٹے کے طویل بجلی بریک ڈائون اورگرمی سے روزیدار بلبلا اٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سٹی ٹو فیڈرپر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورٹرپنگ نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیاہے گذشتہ روز صبح چھ بجے سے نو بجے تک بجلی کا طویل بریک ڈائون کیاگیاشدید گرمی اور بجلی کی طویل بندش سے روزیدار بلبلا اٹھے رابطہ کرنے پر گرڈ اسٹیشن جیکب آبادکے ایس ڈی او مشتاق احمدسومرونے بتایاکہ گرڈ میں سٹی ٹو فیڈر میں فنی خرابی ہوئی ہے جس کے لیے سکھر اورلاڑکانہ سے ٹیمیں طلب کی ہیں جو نقص کو دورکرنے میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :