محمد شاہد پر تیزاب پھینک کرفرار ہونیوالا گرفتارملزم عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا

ہفتہ مئی 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تیزاب پھینک کرفرار ہونی سے متعلق کیس میں گرفتارملزم مقبول الرحمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،ہفتے کو سماعت کے موقع پر عدالت میں تفتیشی آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مقبول الرحمان محمد شاہد نامی شخص پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا تھان پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتارکیا محمد شاہد کوتشویش ناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا ملزم مقبول الرحمان سے گرفتاری کے وقت تیزاب کی دو بوتلیں برآمد کرلی گئی تھیں عدالت نے تفتیشی آفیسر کا موقف سنتے ہوئے ملزم مقبول الرحمان کونے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی واضع رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج ہے۔