ریحان ہاشمی کا مختلف یوسیز کا دورہ ،بلدیہ وسطی میں ہیٹ اسٹروکس کیخلاف حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات

ہفتہ 19 مئی 2018 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مختلف یوسیز کا دورہ کیا اور رمضان المبارک کی مناسبت سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،گرمی شدت کے پیش نظر ہیٹ اسٹروکس کے خلاف کیمپس لگانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی بہ نفسِ نفیس اپنے زیرِ عمل تمام یوسیز کاباقاعدگی سے دورہ کررہے ہیں تاکہ روزہ داروں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،گرمی کہ لہر میں حالیہ شدت کے پیشِ نظر ریحان ہاشمی نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے کیمپس لگانے کی ہدایت کی تاکہ عام عوام اور روزہ دار کسی بھی پریشان صورتِ حال سے دوچار ہوں تو نزدیکی ہیٹ اسٹروک کیمپ سے رجوع کرسکیں۔

ریحان ہاشمی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مساجد، اما م بارگاہوں اور نمازِ تراویح کے خصوصی مقامات پر صفائی اور رات کے وقت روشنی کے انتظامات کی خود نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :