حویلیاں دم توڑ پل پر کام کی رفتار تیز کریں،اسے دو رویہ کرنے کیلئے پہاڑی علاقوں میں معیار کو برقرار رکھیں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جاری منصوبوں سے متعلق فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کو ہدایت
ہفتہ 19 مئی 2018 22:42
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کو ہدایت کی کہ وہ مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے صوبے کے مستقبل کیلئے مختلف علاقوں کو سیاحتی خطوط پرکھولنے اور سڑکوں کو توسیع دینے کے اقدامات کریں جس پر ایف ڈبلیو او نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مزید اقدامات کریں گے۔
اور ایبٹ آباد و دیگر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع پر کام مزید تیز کر دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ سڑکوں کی جلد تکمیل سے ایبٹ آباد کو جانے والی مرکزی سڑک پررش کم ہو جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان پراجیکٹس کی تکمیل سے سیاحتی خطوط پر ان علاقوں میں سیاحت کی ترقی اور روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو گا جن سے صوبائی خزانہ میں باقاعدگی سے مالیاتی شراکت میں بھی بڑھوتری آئے گی جبکہ یہ منصوبے ان علاقوں میں مقامی طور پر اقتصادی سرگرمیوں میں توسیع کا باعث بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے ساتھ قبل ازیں کئے گئے معاہدے کے مطابق اس منصوبے پر 1200ملین روپے لاگت آئے گی جس سے سیاحوں کیلئے مختلف سیاحتی مقامات کھلیں گے بلکہ تین لاکھ مقامی آبادی بھی ان سے مستفید ہو گی۔وزیر اعلیٰ نے کالام کو کمراٹ کے راستے دیر سے ملانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان بہترین سیاحتی مقامات کو سیاحتی خطوط پر ترقی دی جا رہی ہے اور مستقبل میں سیاحت کو صوبائی اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کی حیثیت حاصل ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے نہ صرف ان علاقوں کو سیاحت کیلئے کھول دیں گے اور کافی حد تک فاصلوں کو کم کریں گے بلکہ ان سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ یہ علاقے ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب بھی گامزن ہو جائیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں سے صوبے کے ابھی تک دریافت نہ ہونے والے علاقوں کے لوگ بھی مجموعی طور پر ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.