مسلمانوں کواپنا یو این او بنانا چا ہیے ،سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان

ہفتہ 19 مئی 2018 22:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ 58اسلامی ممالک ہیں 80 لاکھ باقائدہ فوج امت مسلمہ رکھتی ہے۔ بحری راستے مسلمانوں کے پاس ہیں 90 فیصدعرب ڈالر ملٹری بجٹ ہے۔

(جاری ہے)

اسکے باوجود قبلہ اول اسرائیل کے قبضہ میں ہے،مسلمانوں کواپنا یو این او بنانا چا ہیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالو کلے متھرا میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا۔خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ حشمت خان نے کہاکہ اگر امت مسلمہ متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسکو شکست نہیں دے سکتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ انشائاللہ ایم ایم اے نہ صرف کے پی کے میں حکومت بنائے گی بلکہ مرکز میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔