ڈیرہ پولیس نے رکشہ اور موٹر سائیکلوں کی ریس لگانے والے دس افراد گرفتار لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:44

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) یارک پولیس نے چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکلوں کی ریس لگانے والے دس افراد کو گرفتار کرلیا ،موٹر سائیکل اور چنگچی قبضے میں لے لیئے ،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او یارک محمد رمضان بلوچ نے زم زم فلنگ اسٹیشن کے قریب چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکلوں کی ریس پر کارروائی کرتے ہوئے دو چنگچی ڈرائیوروں اور آٹھ موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے قبضے میں لے لیئے ،پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :