مسلم لیگ ن نے انتخابی نعرے کا اعلان کر دیا

’’ووٹ کو عزت دو‘‘ الیکشن میں ہمارانعرہ ہوگا، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 مئی 2018 21:40

مسلم لیگ ن نے انتخابی نعرے کا اعلان کر دیا
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) :مسلم لیگ ن نے انتخابی نعرے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ الیکشن میں ہمارانعرہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔

سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک کے طول و عرض میں سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں۔ان سیاسی پاور شوز میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے مشور اور انتخابی نعروں کا اعلان کیا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور موجودہ حکمران جماعت نے بھی اپنے سیاسی انتخابی نعرے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ الیکشن میں ہمارانعرہ ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ لیکشن وقت پرہوتے نظرآرہےہیں۔انہوں نے الیکشن کے بروقت انعقاد کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔

انکا کہنا تھا کہ بروقت الیکشن بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ملک میں سی پیک لے کر آئے اور انہوں نے ہی پاکستان کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔ملک میں بجلی سمیت ہربحران کاحکومت نےڈٹ کرمقابلہ کیا۔نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکی مشاورت سےمنگل کونگران وزیراعظم کےنام کااعلان ہوگا۔