امریکی وزیر خارجہ کی ٹیکساس فائرنگ میں کراچی کی سبیکا شیخ کے انتقال پر ان کے و الدین سے تعزیت

ہفتہ 19 مئی 2018 22:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پو مپیو نے ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں کراچی کی سبیکا شیخ کے انتقال پر ان کے و الدین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے بیکا شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے والدین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔سبیکا شیخ کی موت دل خراش واقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی لڑکی بیکا شیخ جمعہ کے روز ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی تھی۔۔