لنڈی کوتل ‘ گرانفروشی کے الزام میں پانچ افرادگرفتار

ہفتہ 19 مئی 2018 22:46

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پولیٹیکل انتظامیہ نے گرانفروشی کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا‘ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لنڈی کوتل کے لائن آفیسرٹکا خان آفریدی نے رمضان المبارک میں گراں فروشی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مذکورہ کارروائی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ فوڈانسپکٹر احمد شاہ، اسسٹنٹ لائن آفیسر اضغر شنواری اور لیویزفورس کے انچارج کمانڈر ابراہیم شنواری بھی موجود تھے اس موقع پر لائن افیسر نے تمام دوکاندارو کو خبردار کیا کہ گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔