کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ41ڈگری ریکارڈ کیاگیا

کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں بند ہوچکی ہیں، بلوچستان سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب کم ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 19 مئی 2018 22:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) شہرقائد میں ہفتہ کوشدید گرمی ریکارڈ کی گئی اوردرجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کا دن کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کا گرم ترین دن تھا۔کراچی میں گزشتہ ہفتے سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں بند ہوچکی ہیں اور بلوچستان سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب کم ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہا اور شام کے وقت نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصدریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کوشہرقائد کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور موجودہ ہیٹ ویو کی لہر کا گرم ترین دن تھا جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت مزید 5 روز تک برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں اور بالخصوص موٹرسائیکل سواروں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور باہر نکلنے کی صورت میں گیلا کپڑا سرپر رکھیں تاکہ دھوپ کی شدت سے محفوظ رہا جاسکے۔