کھجور ، روزے داروں کے لئے توانائی کا بہترین ذریعہ

ہفتہ 19 مئی 2018 22:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) طبی ماہرین نے کہاہے کہ کھجور کا استعمال سنتِ رسولﷺ ہونے کے ساتھ ساتھ طبی نکتہ نظر سے بھی بہت فوائد کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

کھجور کو ہمیشہ سے ہی طاقتور پھل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزا ذہنی اور جسمانی کمزوریوں کیخلاف موثر ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کھجور میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور پوٹاشیم سمیت کئی قدرتی عوامل پائے جاتے ہیں جو بہت توانائی بخش ہیں۔طبی ماہرین نے بتایاکہ کھجور کا استعمال کمزور دل کے افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے جبکہ پیٹ کے سرطان سمیت قبض کی شکایت سے بھی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔