ایس آر بی نے سندھ سیلز ٹیکس ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا

95فیصدڈیفالٹ سرچارج کاخاتمہ، جرمانے کی معافی اورگرفتاری ومقدمہ بازی سے تحفظ شامل،20جون تک فائدہ اٹھایاجاسکے گا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) سندھ ریونیو بورڈ(ایس آر بی)نے ٹیکس دہندگان کی درخواست اور حکومت سندھ کی منظوری سے جمعہ کو ٹیکس ادائیگی ترغیبی پیکیج (ٹی پی آئی پی)کا اعلان کر دیا ہے جب کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ٹیکس ادائیگی ترغیبی پیکیج (ٹی پی آئی پی)کے تحت ٹیکس دہندگان، خدمات فراہم کرنے والوں اور ودہولڈنگ ایجنٹ کو سندھ سیلزٹیکس آن سروسز ایکٹ 2011 کے تحت ٹیکس کمپلائنس کے بدلے زبردست فائدے اور ریلیف دیا جائے گا۔

پیکیج میں 95 فیصد ڈیفالٹ سرچارج کا خاتمہ جرمانے کی معافی کے علاوہ گرفتاری اور مقدمہ بازی سے تحفظ شامل ہے مگر اس کے لیے ٹیکس دہندہ کو21 مئی سی27 مئی2018 کے دوران ٹیکس واجبات اور 5 فیصد ڈیفالٹ سرچارج ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری صورت میں 28 مئی سی3 جون 2018 تک ٹیکس واجبات ادائیگی کرنے پر10 فیصد ڈیفالٹ سرچارج ادا کرنا ہوگا، اس میں بھی ناکامی کی صورت میں4 سی10 جون2018 کے درمیان واجبات ادا کیے تو 15 فیصد ڈیفالٹ سرچارج ادا کرنا ہوگا اور اگر اس سے بھی فائدہ نہ اٹھایا گیا تو 11 جون سی20 جون2018 تک ٹیکس واجبات ادا کرنے پر20 فیصد ڈیفالٹ سرچارج کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق اگر کسی پر ٹیکس واجبات نہ ہوں مگر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج کی رقم واجب الادا ہو تو ایسی صورت میں جرمانے کا90 فیصد اور ڈیفالٹ سرچارج کا75 فیصد معاف کردیا جائے گا تاہم اس کے لیے جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج کے باقی ماندہ واجبات21 مئی سی20 جون 2018 تک ادا کرنے ہوں گے۔ایس آر بی نے تمام ٹیکس دہندگان ودہولڈنگ ایجنٹ سے مذکورہ ٹیکس پیمنٹ ریلیف پیکیج سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے جو20 جون2018 کو ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :