کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء انصاری مسیح کھوکھر انتقال کر گئے

پارٹی رہنمائوں کا لواحقین سے اظہار افسوس پارٹی کے لیے گرانقدر جدوجہد اور قربانیوںپر زبردست الفاظ میں وخراج عقیدت پیش کیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرغلام نبی مری کوئٹہ کے سینئر رہنماء تائتخ جانسن ، میر کاول خان مری، جاوید اشرف ،وقار ٹائٹس ، جاوید اشرف، جاوید حشرت اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے بی این پی شاہ زمان یونٹ کے پارٹی کے سینئر ممبر انصاری مسیح کھوکھر کے گھر جاکر ان کے انتقال پر ان کے لواحقین سے گہرے دکھ افسوس کا اظہار کر تے ہوئے تعزیت کا اظہار اور کہا گیا ہے کہ پارٹی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہا ہے کہ انصاری مسیحی کھو کھر کے نا گہانی موت سے پارٹی ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوا اور اس خلاء کو پر کرنے کے وقت درکار ہو گا مرحوم نے ایک دیہائی سے پارٹی کے سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر عملی طور پر جدوجہد میں کردار ادا کیا اور وہ ایک اعلیٰ انتظامی عہدے کے باوجود پارٹی کے سر گرمیوں میں حصہ لیتے تھے کبھی بھی جدوجہد اور قربانیوں سے دریغ نہیں کیا انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی پارٹی کے لئے گرانقدر ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں وخراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی جدوجہد اور قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کرینگے سیاسی اور جمہوری قوم وطن دوست پارٹیوں میں ان کارکنوں کی انتھک محنت دن رات مخلصی پر مشتمل جدوجہد سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں ہمیشہ یاد کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ انصاری مسیح کھو کھر نے کبھی بھی ذاتی ، برادری مفادات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا وہ ہمیشہ بلوچستانی عوام کے جملہ قومی حقو ق کے لئے جدوجہد میں شامل رہے اور پارٹی وبلوچستانی عوام اور صوبے کے حقوق کے لئے تمام تر مسائل اور مشکلات کو نظرانداز کر تے ہوئے جدوجہد کی انہوں نے اس موقع پر پسماندگان خاندان سے پارٹی کی جانب سے دلی ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیاکہ پارٹی انصاری مسیح کی جدوجہد اور قربانیوں اور مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کسی قسم کی جدوجہد سے دریغ نہیں کرینگے ۔