کوئٹہ، نجی ہسپتالوں اورشورومز کی پارکنگ نہ ہو نے کے باعث ٹریفک جام شہری پریشان،جماعت سلامی بلوچستان

شہر میں ٹریفک جام معمول بن گیا پارکنگ نہ رکھنے والے ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کی جائیں اور ہسپتالوں کو چھوٹے گلیوں وسڑکوں پر بنانے کی اجازت نہ دی جائیں ، بیان

ہفتہ 19 مئی 2018 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) جماعت سلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی علاقوں میں قائم نجی ہسپتالوں اورشورومزکی وجہ سے شہری پریشان ہیں جس کی وجہ سے اکثرٹریفک جام رہتاہے پارکنگ نہ رکھنے والے ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کی جائیں اور ہسپتالوں کو چھوٹے گلیوں وسڑکوں پر بنانے کی اجازت نہ دی جائیں شہر میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے میٹروپولیٹن وضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت ٹریفک مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں شہر میں پینے کا پانی ناپید ہورہا ہے عوام الناس واساوٹینکر مافیا کاگٹ جوڑسے تنگ آگیے ہیں حکومت شہریوں کے مسائل پر توجہ دیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی ولوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت عروج پر ہے حکومت خاموش تماشائی کامنفی کردار اداکر رہی ہے برکتوں رحمتوں کے مہینے میں بھی عوام حکومتی نااہلی وغفلت کاشکار ہوکر مسائل وپریشانیوں کے گرداب میں پھنس گیے ہیں حکومت ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عوام کوریلیف دیں بدقسمتی سے مہنگائی کے خاتمے ،قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور سستے بازاروں کے انعقاد کے حوالے سے حکومتی کارکردگی وقدامات صرف اخباری بیا نات تک محدود ہیں جو لمحہ فکریہ غریب وپریشان حال عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کوسہولیات پہنچانے کیلئے سستے بازار کاانعقاد نہ کرکے حکومت نے عوام سے ایک بار پھر غلط بیانی کی جو لمحہ فکریہ ہے۔عوام سستے بازاروں کی تلاش میں سرگرداں وپریشان ہیں ۔حکومت گران فروشوں کے خلاف عملی کاروائی کرتے ہوئے سخت سزادیں ۔ شہر میں صفائی کامعقول انتظام نہیں شہری وخصوصاًنمازی گندی ،سڑکوں پرگندہ پانی بہنے سے سخت پریشان ہیں حکومت صفائی بلخصوص مساجد کے قریب صفائی کے خصوصی انتظامات کریں تاکہ عبادت گزاروں کو آسانی وپرسکون ماحول میسر ہو۔ جماعت اسلامی شہریوں کے مسائل کو اجاگر اوران کے حل کے حوالے سے آوازبلندکرتی رہیگی ۔