مخیر حضرات کے تعاون سے منصوبے مکمل کریں گے ،بیوائوں اور بے سہارا افراد کی کفالت ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،جمیل احمد کرد
ہفتہ 19 مئی 2018 22:47
(جاری ہے)
رمضان المبارک میں عطیات وزکوٰة جمع کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں فنڈزریزنگ کیلئے ڈونر کانفرنس کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسیٰ خیل میں الخدمت ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل سہیل منہاس ،،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی نائب صدر حاجی عبدالکریم کدیزئی ،الخدمت فائونڈیشن ضلع موسیٰ خیل کے صدر رشید احمد موسیٰ خیل ،آرفن کے ریجنل کوارڈنیٹرعبداللہ خان کاکڑسمیت قبائلی عمائدین وعلمائے کرام نے خطاب میں کہا کہ عوام الناس کو الخدمت کے فلاحی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے الخدمت فائونڈیشن نے غربت ختم کرنے اور یتیموں بیوائوں طلبہ سمیت مختلف طبقات کی مددکی ہیں جو سب کے سامنے ہے بلوچستان میں غربت بے روزگاری عام ہے حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں بدترین اضافہ ہوا ہے مخیر حضرات فلاحی سماجی تنظیمیں الخدمت کی تقلید کرتے ہوئے بلوچستان سے غربت پسماندگی کے خاتمے میں تعاون کریں بلوچستان کی حالات دوسرے صوبوں سے یکسر مختلف ہے فاصلوں بہت زیادہ ہے اس کے باجود الخدمت فائونڈیشن نے ہرمصیبت اور پریشانی میں پریشان حال عوام کی ہر ممکن مدد کی ہے سیلاب زلزلہ اور بارش ودیگر آفات میں الخدمت کی امداد سے پہلے متعلقہ علاقوں کو پہنچ جاتی ہے ۔الخدمت کے ذمہ داران ورضاکار اللہ کی رضاوخوشنودی اور آخرت کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرکے الخدمت کے کاموں میں بہتری لے آئیں ۔ الخدمت اپنی محدود وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے الخدمت نے مخیر حضرات وجماعت اسلامی کے تعاون سے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری رکھا ہوا ہے اب تک لاکھوں لوگ الخدمت کی خدمات سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں جو ہماری دنیا وآخرت کی کامیابی ثابت ہوگی الخدمت کی جاری فلاحی سرگرمیاں قابل تحسین ہے ، الخدمت جس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے وہ ایک مثال ہے ،انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ دکھی انسانیت کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.