بلوچستان میں نئی تعمیری اور مثبت سیاست کی بنیاد رکھ دی ہے جو خودمختیار اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگی ،سعید احمد ہاشمی

ہفتہ مئی 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء اور ممتاز سیاستدان سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم نے بلوچستان میں ایک نئی تعمیری اور مثبت سیاست کی بنیاد رکھ دی ہے جو کہ خودمختیار اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگی اور یہ سیاست پرامن اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری منظوراحمد کاکڑ کی قیادت میں بی اے پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سعید احمد ہاشمی نے محمد عظیم کاکڑ اور ملک نظر خان موسی خیل سمیت تمام رہنماوں و کارکنوں کو بی اے پی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی، سعید احمد ھاشمی نے کہا کہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں سمیت قبائلی عمائدین اور عوام کی جوق در جوق شمولیت نے الیکشن سے قبل ہی بلوچستان عوامی پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور بی اے پی ہی صوبے کی حکومتی ایوان میں راج کریگی اور دراصل یہ راج بلوچستان کے عوام کرینگے جن کو پہلی بار صوبے میں اپنے فیصلے خود کرنے کا واک و اختیار مل چکا ہے اور یہ اب ہم ثابت کرینگے کہ خپلہ خاورہ خپل اختیار، سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ کارکن اپنا بھرپور کردار کے لئے تیاری مکمل کریں. آور صوبے بھر میں پھیل جائیں، مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے انقلاب لاتے ہوئے بلوچستان کی سیاست اور فیصلوں ہر جاتی امراء بنی گالہ اور بلاول ھاوس کی گرفت اور اجارہ داری کا خاتمہ کردیا ہے اور بلوچستان پر اب کوئی سودے بازی نہیں کرسکے گا اور نہ ہی ہم دوسروں کے لئے استعمال ھونگے ، منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں مفادپرستی اور اجارہ داری کی سیاست کا 2018 کے الیکشن میں خاتمہ کردینگے عوام ایسے عناصر کو یکسر رد کرنے والے ھیں جنہوں نے اپنے مفادات کے لئے صوبے کو اور کارکنوں کو استعمال کیا تھا.عوام اب بیدار ھوچکے ھیں اور تبدیلی بلوچستا ن عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے آئیگی

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :