قصبہ سدوال تھانہ صدر کے علاقے میں 12لاکھ کا جعلی چیک دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ مئی 22:47

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) قصبہ سدوال تھانہ صدر کے علاقے میں 12لاکھ کا جعلی چیک دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مرزا محمد اسلم ولد غلام محمد سکنہ لہڑ سلطان پور تحصیل چوآسیدنشاہ ضلع چکوال نے درخواست دی کہ بطور ریکوری منیجر چکوال فیڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ کام کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان مسمیان بلال احمد ولد سعید احمد سکنہ تلہ گنگ، محمد اصغر ولد غلام حیدر حال سکنہ چکوال نے کمپنی سے فیڈ مبلغ 12لاکھ روپے لی جس کے عیوض چیک دیئے جو مقررہ تاریخ پرکیش کرانے پر ڈس آنر ہوگئے۔ اے ایس آئی عبدالرحمن نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :