چکوال‘ تین افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدیدزخمی کردیا

ہفتہ مئی 22:47

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) چوآچوک تھانہ صدر کے علاقے میں تین افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدیدزخمی کردیا۔ ثاقب عباس ولد محمد ریاض سکنہ کوٹھہ ابدال نے درخواست دی کہ وہ ظفر اقبال ولد مقبول حسین کے ہمراہ کوٹھہ ابدال سے چکوال آرہا تھا کہ جب چوآچوک پہنچے تو ملزمان مسمیان حامد ولد منظور حسین سکنہ موہڑہ کورچشم، نصیر احمد ولد نور حسین سکنہ میاں مائر، محمد جہانگیر ولد محبوب حسین سکنہ موہڑہ کور چشم مسلح پسٹل تیس بور کار پر پیچھے سے آئے اور ملزم محمد جہانگیر نے کار کے اندر سے سیدھے فائر بانیت قتل اس پر کیے۔

(جاری ہے)

اسے ناک اور دائیں کان پر گولیاں لگیں جس سے وہ شدید مضروب ہوگیا۔ اے ایس آئی عدیل صفدر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :