انتخابات میں تبدیلی پارٹی کو بہت بڑا جھٹکا لگے گا ، شہباز شریف

ہفتہ 19 مئی 2018 22:50

انتخابات میں تبدیلی پارٹی کو بہت بڑا جھٹکا لگے گا ، شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تیار ہو جائیں ، انتخابات 2018میں تبدیلی پارٹی کو بہت بڑا جھٹکا لگے گا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بھکھی پاور پلانٹ کاچلنامیرے لئے ایک اچھا خواب ہے ، الیکشن 2018کار کردگی کی بنیاد پر لڑا جائے گا اور اس کے لئے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تیاری کرلیں کیونکہ انتخابات میںتبدیلی پارٹی کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔