امریکی وزیر خارجہ (کل) ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے

اتوار مئی 01:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کل بروز پیر مورخہ 21 مئی کو ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے شعبہ پالیسی کے سربراہ برائن ہٴْک کے مطابق مائیک پومپیو اس پالیسی میں نئے سفارتی روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت کی متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ترجیحات کو بیان کریں گے۔ برائن ہٴْک کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نئے سکیورٹی فریم ورک کے خدوخال بھی واضح کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کے مطابق یہ بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اتحادیوں کو ایک مرتبہ پھر ساتھ ملایا جائے اور کثیر الجہتی سوچ کو اپنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :