سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر خواتین کی گرفتاریاں، وہ بھی کس وجہ سے

سعودی عرب میں حقوق نسواں کے لیے سرگرم 7 خواتین کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 20 مئی 2018 01:00

سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر خواتین کی گرفتاریاں، وہ بھی کس وجہ سے
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) سعودی عرب میں حقوق نسواں کے لیے سرگرم 7 خواتین کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان 7 افراد کو غیرملکی اداروں کے ساتھ مشکوک رابطوں اور بیرون ملک دشمنوں کی مالی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن حکومت کے حمایتی آن لائن اخبار سبق کے مطابق گرفتار ہونے والی ساتوں خواتین کارکن ہی ہیں۔

خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم جن 7 سرکردہ خواتین کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکام سے ان خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ان میں سرگرم کارکن ایمان النفجان اور لجین الحذول بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :