آر پی نے غفلت و لاپرواہی برتنے پر اہلکاروں کو سزائیں اور تبادلہ جات کے احکامات جاری کردیئے

اتوار 20 مئی 2018 01:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے غفلت و لاپرواہی برتنے پر بعض اہلکاروں کو سزائیں اور دیگر اہلکاروں کے تبادلہ جات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے وارنٹ تعمیل میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سول لائنز جہلم انسپکٹر عبدالعزیز اور محرر تھانہ ہیڈ کانسٹیبل شہزاد کے دو درجے تنزلی تنخواہ جبکہ اے ایس آئی افتخار کی دو سال کیلئے انکریمنٹ روکنے کی سزائیں دے دیں ۔

اسی طرح ایک دوسرے حکم کے تحت ضلع اٹک میں ڈرائیونگ لائسنسز کے اجراء میں دشواری اور رشوت کی شکایات ملنے پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر حسنین حیدر کو ضلع اٹک سے ضلع راولپنڈی اے ایس آئی غلام جعفر کو ضلع اٹک سے ضلع جہلم جبکہ کانسٹیبل شفیق کو ضلع اٹک سے ضلع چکوال تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے اور ہدایت کی کہ فوری طور پر یہ اپنے چارج چھوڑ کر نئی تعیناتی پر رپورٹ کریں ۔

متعلقہ عنوان :