جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کارروائی میں 09ملزمان گرفتار، اسلحہ اور شراب بر آمد

اتوار 20 مئی 2018 01:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور شراب بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ائرپورٹ پولیس نے جمعہ خان سے 03لیٹر کھلی شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے فیروز خان سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند،تھانہ نصیرآبد پولیس نے عمر خالد سے 01عدد پستول 30بور معہ02روند،آفتاب خان سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے سیف الملوک سے 01عدد پستول 30بور معہ05روند، تھانہ روات پولیس نے خاور سے 01عدد پستول 30بور معہ05روند،نورانی سے 01عدد رائفل 12بور معہ04روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے موئزخان سے 01عددرائفل7MM ،محمد شوکت سے 01عدد رائفل معہ 01روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔