مدینہ منورہ پولیس کا سیٹ بیلٹ، موبائل کی خلاف ورزی پر 5 دن بعد خود کارچالان کا نظام نافد العمل کرنے کا اعلان

اتوار مئی 09:20

مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) مدینہ منورہ کی ریجنل ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ علاقے میں سیٹ بیلٹ اور موبائل کی خلاف ورزی کرنے پرخود کارچالان کرنے والا نظام 5 دن بعد نافد العمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹوئٹر اکائونٹ پر اہلیان مدینہ منورہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خود کارچالان سسٹم کا تجرباتی دورکامیابی سے مکمل ہو گیا ہے، 5 دن بعد دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر گفتگو کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کا اس سسٹم کے ذریعے چالان شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے تجرباتی مدت کے دوران فرضی چالان ہوتے تھے جن کی اطلاع گاڑی کے مالک کو ارسال نہیں کی جاتی تھی۔