کاتالونیا کے نئے صدر کی کابینہ میں مقید اور جلا وطن لیڈر بھی شامل

اتوار 20 مئی 2018 09:30

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے نئے صدر قٴْواِم ٹورا نے اپنی نئی حکومت کی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں انہوں نے ایسے سابق وزراء بھی شامل کیے ہیں جنہیں میڈرڈ حکومت نے گزشتہ برس گرفتار کر کے جیل میں پابند کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ دو ایسے لیڈروں کو بھی شامل کیا ہے جو اس وقت جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کاتالونیا کے صدر نے اپنی کابینہ کو ایک خصوصی فرمان کے تحت قائم کیا ہے لیکن میڈرڈ حکومت ٹورا حکومت کے قیام کو روکنے کی مجاز ہے۔ کاتالونیا میں اسپین کی مرکزی حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر میں آزادی کے اعلان کے بعد ڈائرکٹ رٴْول کا نفاذ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :