مغربی افغان صوبے فرح کے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

اتوار 20 مئی 2018 09:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) افغانستان کے مغربی صوبے فرح کی صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 411 بتائی گئی ہے۔ اس میں 379 پرائمری اسکول ہیں جبکہ 32 ہائر سیکنڈری اسکول ہیں۔ ان کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کا ایک مرکز بھی بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اسکولوں کی بندش سے ایک لاکھ 40 ہزار طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان فراہ صوبے کے محکمہ تعلیم کی جانب سے کیا گیا۔ 15 مئی کو طالبان فائٹرز نے فراہ صوبے کے دارالحکومت پر مختلف اطراف سے چڑھائی کی تھی۔ اس حملے کو حکومتی فوج نے پسپا کر دیا تھا لیکن دو روز بعد عسکریت پسندوں نے 1 مرتبہ پھر حملہ کیا۔ ابھی تک دوسرے حملے کو پسپا کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔