جرمنی، مہاجرین میں خود کشی کی شرح میں اضافہ

اتوار 20 مئی 2018 09:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) جرمن صوبے ہیسے میں مقیم مہاجرین میں خودکشیوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ علاقائی پارلیمان کی نمائندگی کرنے والی لیفٹ پارٹی کے مطابق اس کی وجہ شیلٹر ہاؤسز کی ابتر صورتحال اور جرمنی بدر کر دیے جانے کا خوف ہے۔

(جاری ہے)

جرمن صوبے ہیسے میں موجود مہاجرین میں خود کشی کرنے کے رحجان میں اضافے پر حکومتی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ ہیسے کی پارلیمان میں لیفٹ پارٹی کے کچھ سیاستدانوں نے کہا ہے کہ مہاجرین میں خودکشی کی شرح میں اضافے کی وجہ شیلٹرہاؤسز کی ابتر صورتحال اورڈی پورٹ کیے جانے کا خوف ہو سکتا ہے۔ ادھر صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ مہاجرین کو نفسیاتی مدد پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :