عراق کے انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں ، حیدر العبادی

اتوار مئی 09:30

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں۔

(جاری ہے)

حیدر العبادی عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مردوں اور عورتوں کی آزادانہ شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں۔۔عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عراقی شہری اپنے من پسند اتحاد اور پارٹیوں کوووٹ دیکر عراق میں جمہوریت کو مضبوط بنارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں جاری مشکلات کا حل جمہوریت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔