آلودگی کی روک تھام اور ماحول کے تحفظ کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی ، شی جن پھنگ

اتوار 20 مئی 2018 10:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) چینی صدر شی جن پھنگ نے دو روزہ قومی ماحولیاتی تحفظ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ منسلک رکھا جانا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں سوشلسٹ نظام اور چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نافذ ہونے کے بعد سے گزشتہ چالیس برسوں میں حاصل کردہ مضبوط مادی بنیاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انسداد آلودگی اور ماحول کے تحفظ کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی تاکہ چین میں ماحولیاتی تحفظ کا شعبہ نئی ترقی کر سکے ۔

شی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر چینی قوم کی پائیدار ترقی سے تعلق رکھتی ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس وقت چین میں حیاتیاتی ماحول بہتر ہو تا جا رہا ہے اورنئے عہد میں حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر ان اصولوں پر کی جانی چاہیئے جو انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں۔.

متعلقہ عنوان :