سعودی عرب میں قانون نافذکرنیوالے ادارے بیدار ہیں ، شیخ السدیس

اتوار مئی 10:10

مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مملکت کے خلاف سازشوں میں ملوث افراد کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی حب الوطنی کو سراہا۔ شیخ السدیس نے اس حوالے سے کہا ملک وقوم کے خلاف بیرونی سازشوں کا آلہ کار بننے والوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانا قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

وہ افراد جو خارجی ایجنڈے کا آلہ کاربنتے ہوئے ملک و قوم کے مفاد کے خلاف سازشیں کرتے ہیں کسی طرح بھی ہمدردی کے لائق نہیں۔ شیخ السدیس نے مزید کہا مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار انتہائی چوکس ہیں۔ گمراہ عناصر یہ خیال نہ کریں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جائینگے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مذموم عناصر کے عزائم خاک میں ملانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :