وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے مزید گرائونڈ بنائے جائیں، سلیم چوہدری کی چئرمین سی ڈی اے سے اپیل

اتوار مئی 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے مزید گرائونڈ بنائے جائیں تاکہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کا نیا ٹیلنٹ تباہ ہونے سے بچ سکے، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کھلاڑیوں کے کھیلنے کے گرائونڈ نہیں ہیں اور نئی نوجوان نسل بازاروں اور سڑکوں پر کھیل رہے ہیں، سلیم چوہدری نے کہا کہ وہ یقین کے ساتھ کہہ سکتے اگر نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں تو اسلام آباد کے مزید فٹ بالرز قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنا کر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال سٹیڈیم کی بھی اشد ضرورت ہے اور ایسوسی ایشن کے پاس ابھی تک کوئی اپنا سٹیڈیم موجود نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے فٹ بال کے سٹیڈیم کے لئے جگہ الاٹ کرے تو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت سٹیڈیم تعمیر کروائے سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ چالیس سے زائد فٹ بال کلب منسلک ہیں اور اکثر کے پاس کھیلنے کے لئے گرائونڈ نہیں ہیں،اس وقت سی ڈی اے نے 8 سے دس فٹ بال گرائونڈ کا قبضہ دیا ہوا ہے جس میں دس سے پندرہ ٹیمیں مختلف اوقات میں پریکٹس کرتی ہیں، سی ڈی اے کو ہر سیکٹر ایک گرائونڈ بنانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد سپر لیگ روواں سال جولائی میں کروانے جا رہے ہیں جس میں اسلام آباد کی ٹاپ کی بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اکبر کلب، روور کلب، مہران کلب، ہما کلب، ایورگرین کلب، سی ڈی اے کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب اور راوی کلب شامل ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن ایک واحد ایسوسی ایشن ہے کہ جس کے پاس اپنا فنڈ کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کسی ادارے سے کوئی گرانٹ ملتی ہے حالانکہ صوبوں میں ضلعی سطح پر ایسوسی ایشنز کو حکومت کی جانب سے سالانہ گرانٹ کے علاوہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لئے گرانٹ ملتی ہے، انہوں نیکہا کہ چیئرمین ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے لئے بجٹ رکھا جائے تاکہ کھلاڑیوں کے معاشی مسائل پر قابو پایا جا سکے اور اسلام آباد کے شہریوں کو تفریح کے مواقع مل سکیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے انفراسٹرکچر کی بہت ضرورت ہے،